جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

کمپنی کا انوکھا اقدام، ملازمین نوکری چھوڑنے پر مجبور

17 جنوری, 2024 11:49

چین میں ایک ایڈورٹائزنگ کمپنی نے ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کے لیےانوکھاحربہ اپناتے ہوئے کمپنی کے دفاتر کو دور دراز کے پہاڑی مقام پر منتقل کردیا ۔
رپورٹس کے مطابق چین کے صوبے شانگژی کے شیان شہر کے ڈاؤن ٹاؤن میں قائم یہ ایڈورٹائزنگ کمپنی ملازمین کو بنا معاوضے کے نوکری سے نکالنا چاہتی تھی۔
اس لیے کمپنی نے یہ انتہائی حربہ استعمال کیا ہے کہ دفاتر ایک دیہی پہاڑی علاقے میں منتقل کردیا جہاں پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت محدود تھی۔
کمپنی پرسابق ملازمین نے الزام لگایا ہےکہ مذکورہ بالا کمپنی نے ایسا اس لیے کیا کہ ملازمین کو نکالنے کے لیے انہیں معاوضے کی رقم ادا نہ کرنا پڑے اور ملازمین خود ہی تنگ آکر چلے جائیں۔

ایک سابق ملازمنے بتایا کہ نئی جگہ پر جانے کےلیے انہیں دو گھنٹے سفر کرنا پڑتا اور صرف ایک بس ہر تین گھنٹے بعد چلتی تھی جس کے بعد آفس پہنچنے کے لیے پہاڑ پر تین کلومیٹر پیدل چلنا پڑتا، جبکہ ٹیکسی کا کرایہ آٹھ ڈالر تھا۔
اس کے علاوہ نئی جگہ پر بنیادی سہولتیں بھی نہ تھیں اور خواتین پبلک ٹوائلٹ کے لیے ایک قریبی گاؤں جاتیں، جہاں آوارہ کتوں کی بہتات تھی۔
رپورٹس کے مطابق اس صورتحال پر لوگوں نے متعدد شکایت کی لیکن انتظامیہ نے اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا، جس کے بعد مجبور ہوکر 20 میں سے 14 ملازمین نے جاب چھوڑ دی، تاہم لوگوں کے نوکری چھوڑتے ہی کمپنی واپس اپنی پرانی جگہ پر واپس چلی گئی ہے۔
واضح رہے جب یہ معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو کمپنی نے اسکی تردید کی اور سابق ملازمین کو قانونی کارروائی کی دھمکی بھی دی ہے۔

یہ پڑھیں:بھارت: گرل فرینڈ کا روپ دھار کر امتحان دینے والاعاشق گرفتار

 

 

 

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔