جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

ویلنٹائن ڈے کی انوکھی آفر، سابق پارٹنرز کیلئے منفرد تحفہ

22 جنوری, 2024 11:45

ویلنٹائن ڈے کے لیے امریکا کاایک چڑیا گھر لوگوں کواپنے سابق پارٹنرز یا ناپسندیدہ افراد کو ایک عجیب و غریب ’تحفہ‘ دینے کی پیش کش کرتا ہے۔
ویسے تو14 فروری کو لوگ اپنے پیاروں سے محبت، انسیت کا اظہار اور تحائف کا تبادلہ کرتے نظر آتے ہیں لیکن اب امریکا کے چڑیا گھر کی بدولت لوگوں اپنے سابق پارٹنرز یا ناپسندیدہ افراد سے بدلہ بھی لے سکتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک کے علاقے برانکس میں موجود برانکس زو لوگوں کو اپنے سابق پارٹنرز سے بدلہ لینے کیلئے ماڈاگیسکر کاکروچ کو ان کے نام سے منسوب کرنےکا موقع فراہم کرتاہے۔
یہ چڑیا گھر 15 ڈالر کے عوض لوگوں کے سابق پارٹنر کا نام لال بیگوں کےنام سے منسوب کرکے ایک رنگین سرٹیفکیٹان کےسابق پارٹنر کو ای میل کرتا ہے جس میں انہیں اطلاع دی جاتی ہے کہ ایک ماڈاگیسکر کاکروچ کا نام ان کے اعزاز میں رکھ دیا گیا ہے۔
ایک ٹویٹ میں برانکس زو نے پیشکش کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ویلنٹائن ڈے آنے والا ہے اور ایک تحفہ ایسا ہے جسکی 6 ٹانگیں ہیں، جی ہاں! اپنے پیاروں کے نام پر برونکس چڑیا گھر کے ماڈاگیسکر کاکروچ کا نام رکھیں۔


واضھ رہےچڑیا گھر کی پیشکش 2011 میں شروع کی گئی تھی جس میں کچھ لوگوں نے برانکس زو کے لال بیگوں کا نام اپنے سابق پارٹنر ​​یا سسرال والوں کے نام پر رکھا تھا ۔
گزشتہ سال 3,246 افراد نے ویلنٹائن ڈے پروگرام کے حصے کے طور پر لال بیگوں کو نام دیا، ماڈاگیسکر کاکروچ تقریباً 4 انچ لمبے ہوتے ہیں اور یہ دنیا کی سب سے بڑی لال بیگوں کی نسل ہے۔

یہ پڑھیں: جاپان: پانی، ریت اور برف کا انوکھا سمندر

 

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔