شہری نے خراٹوں کی شکایت پر پڑوسی کوقتل کردیا

امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں ایک افسوسناک واقع پیش آیا ہے جس میں شہری نےمحض خراٹوں کی شکایت پر پڑوسی کوقتل کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلاڈیلفیا شہر سے تعلق رکھنے والے ایک 55 سالہ شہری کرسٹو فر جیمزکواپنے 62 سالہ پڑوسی رابرٹ والس کو چاقو کے وار کر کے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق شہری کا اپنے پڑوسی کے ساتھ خراٹوں پر طویل عرصے سے جھگڑا چل رہا تھا،واقعے والے دن رابرٹ کرسٹوفر سے اسکے اونچے خراٹوں کی عادت کے بارے میں بات کرنے آیا تھا جس سے کرسٹوفر کو غصہ آگیا اور اس نے ایک بڑے، فوجی طرز کے چاقو سے رابرٹ کے سینے پر وار کردیے۔
پولیس کے مطابق کرسٹوفر جیمز نامی شہری نے 62 سالہ رابرٹ والیس کو چاقو کے کئی وار کرکے بے دردی سے قتل کیا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ کرسٹوفر نے اپنے بیان میں بتایا کہ رابرٹ نے اسے ڈرایا یا دھمکایا نہیں تھا، دونوں کے درمیان کرسٹوفر کے خراٹوں کو لے کر جھگڑا رہتا تھا اور اس کی وجہ سے رابرٹ نے پولیس کو متعدد بار کالز بھی کیں۔
شہری نے پولیس کو مزید بتایا کہ رابرٹ تلخ کلامی کے دوران پرسکون دکھائی دیا اور معاملہ رفع کرنا چاہتا تھا، رابرٹ نے اسکے خراٹوں کو کم کرنے کے لیے ناک کی سرجری کے لیے اپنے پاس سے رقم ادا کرنے کی بھی پیشکش کی لیکن یہ سب اسے دھوکا لگ رہا تھا، اس لیے اس نے اس کا قتل کیا۔
یہ پڑھیں:ونسٹن چرچل کی اشیا کی نیلام ی،مصنوعی دانت کی بولی 10 ہزار ڈالر
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












