جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

تلی ہوئی ٹوتھ پکس کھانےکا ٹرینڈ، وزارتِ خوراک کی وارننگ

26 جنوری, 2024 13:21

سوشل میڈیا بالخصوص ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پرچند ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں، جس میں جنوبی کوریا میں لوگ سبز رنگ کی ٹوتھ پکس کو تلتے ہیں جس کے بعد وہ کرلی فرائیز کی طرح ہو جاتی ہیں۔
ان ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد جنوبی کوریا کی وزارت خوراک نے عوام کو تلی ہوئی ٹوتھ پکس کھانے کے حوالے سے وارننگ جاری کی ہے۔
وائرل ویڈیوز میں دکھا گیا ہے کہ لوگ ڈیپ فرائیڈ اسٹارچ ٹوتھ پکس کو پکا کر پاؤڈر پنیر کے ساتھ کھا رہے ہیں، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر ان ویڈیوز کو ہزاروں لائکس مل چکے ہیں جبکہ انھیں بڑی تعداد میں شیئر بھی کیا جارہا ہے۔

اس صورتحال میں فوڈ اینڈ ڈرگ سیفٹی کی وزارت کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں ہدایات جاری کرتے ہوئے عوام کو خبردار کیا کہ غذا کے طور پر یہ محفوظ ہیں کہ نہیں اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے، برائے مہربانی انھیں مت کھائیں۔


فوڈ اینڈ ڈرگ سیفٹی کی وزارت نےپوسٹ میں یہ بھی کہا کہ ٹوتھ پکس جو کہ ایک سینیٹری پروڈکٹ ہےاسے تیل میں تل کر کھا ئےجانےسے کئی نقصانات ہوسکتے ہیں۔
ایک ٹک ٹاک صارف نے اپنی ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں تلی ہوئی ٹوتھ پکس کھاتے ہوئے اس کا کہنا تھا کہ ’یہ بہت کرسپی ہے۔

یہ پڑھیں:امریکا : تاریخ میں پہلی بار اجرتی قاتل کو نائٹروجن گیس سے سزائے موت

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔