ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

خاتون کی جیب میں موجود موبائل پھٹ گیا، جھلستی ویڈیو وائرل

15 فروری, 2025 14:27

برازیل میں خاتون کی جیب میں موجود موبائل فون پھٹنے اور اس سے جھلسنے کا واقعہ رونما ہوا ہے جس سے خاتون بھی زخمی ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کی سپرمارکیٹ میں شاپنگ کرتی خاتون کی جیب میں موجود موبائل فون اچانک پھٹ گیا جس کے باعث خاتون کے کپڑوں نے آگ پکڑلی۔

مزید پڑھیں:چینی اے آئی ایپ امریکی شہریوں کے موبائل پر قابض ہوگیا

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برازیلین خاتون شوہر کے ہمراہ شاپنگ کر رہی تھی کہ اچانک ان کی جیب میں رکھا موبائل فون پھٹ گیا اور کپڑوں کو آگ لگ گئی۔
سپرمارکیٹ میں لگے کیمروں نے واقعے کی ویڈیو فلمبند کرلی اور یہ سی سی ٹی وی دنیا بھر میں وائرل ہو رہی ہے۔

 

مزید پڑھیں:کال کے دوران ایئرپوڈز شخص کے کان میں ہی پھٹ گئے

خاتون اور انکے شوہر سمیت سپر مارکیٹ میں موجود شہریوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم رپورٹس کے مطابق خاتون واقعے میں بری طرح جھلس گئیں اور انکے ہاتھ، بازو اور کمر میں زخم بھی آئے ہیں۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔