جمعرات، 11-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

شادی نہ کی تو ملازمت سے نکال دیں گے، نئی پالیسی کا اعلان

26 فروری, 2025 15:49

کمپنی نے کنوارے اور طلاق یافتہ ملازمین کو شادی نہ کرنے کی صورت میں ملازمت سے نکالنے کی دھمکی دے دی اور اس ضمن میں پالیسی کا اعلان بھی کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی صوبے شانڈونگ میں قائم کیمیکل کمپنی نے اپنے سنگل اور طلاق یافتہ ملازمین کو وارننگ جاری کی ہے کہ اگر وہ ستمبر تک شادی نہیں کرتے تو انہیں نوکری سے فارغ کردیا جائے گا۔

کمپنی کی نئی پالیسی کے مطابق 28 سے 58 سال تک کی عمر کے ملازمین کو شادی کرنے کا کہا گیا ہے، جس کا مقصد شادی شدہ ملازمین کی شرح میں اضافہ کرنا ہے۔

مارچ تک شادی نہ کرنے والے ملازمین غلطی پر معذرت کا خط جمع کرانے کے پابند ہوں گے، پھر جو لوگ جون تک بھی شادی نہیں کریں گے ان کی جانچ پڑتال کی جائےگی۔

نئی پالیسی کے مطبق ستمبر 2025 تک نوٹس پر عملدرآمد نہ کرنے والے ملازمین اپنی نوکری سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔

شادی سے متعلق انوکھی پالیسی کے اجرا پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کمپنی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے قانونی ماہرین نے کہا ہے کہ کمپنی کی مذکورہ پالیسی خلافِ آئین ہے، چین کے لیبر قوانین کے مطابق کمپنیاں ملازمین سے شادی یا بچوں کی منصوبہ بندی کے بارے میں سوال نہیں کر سکتیں۔

 

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔