بدھ، 10-جون،2026
بدھ 1447/12/24هـ (10-06-2026م)

بیوی کے تحفہ وصول نہ کرنے پر شوہر نے قیمتی گاڑی کچرے میں پھینک دی

27 فروری, 2025 16:04

روسی شہر ماسکو میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ایک شخص نے بیوی کو قیمتی گاڑی کا تحفہ دیا جس کو قبول نہ کرنے شوہر نے بڑا قدم اٹھا لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماسکو کے ضلع میتیشی میں ایک شخص نے اپنی شادی بچانے کیلئے اہلیہ کو ویلنٹائن ڈے کے تحفے کے طور پر قیمتی گاڑی پورشے دی۔

نیوز 24 آن لائن رپورٹ کے مطابق جب ایک روسی شخص کی اہلیہ نے قیمتی پورشے جیسی شاندار گاڑی لینے سے انکار کیا تو سر پھرے شوہر نے گاڑی کوڑے دان میں پھینک ڈالی۔

مزید پڑھیں::شاہین آفریدی کو قیمتی گاڑی تحفے میں مل گئی

رپورٹ کے مطابق مذکورہ جوڑے کے تعلقات گزشتہ کچھ عرصے سے خراب چل رہے تھے جنہیں ٹھیک کرنے کی خاطر شوہر نے 14 فروری سے چند روز قبل  پرانی لگژری گاڑی خریدی جو ایک حادثے کے نتیجے میں خراب ہو گئی تھی۔

اہلیہ کے علم میں یہ بات آتے ہی اس نے اپنی توہین سمجھتے ہوئے اس گاڑی کو ویلنٹائن ڈے کے تحفے کے طور پر قبول کرنے سے انکار کر دیا تو شوہر نے بھی اس گاڑی کو ضائع کرنے کیلئے اسے کوڑے دان میں پھینک دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شوہر نے گاڑی خرید کر اسے ٹھیک کروا کر 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اہلیہ کو دینے کا فیصلہ کیا تاہم گاڑی کی مرمت وقت سے پہلے مکمل ہوگئی تو اس نے اہلیہ کو سرپرائز دینے کا فیصلہ کیا۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔