ویڈیو: کراچی میں ڈکیٹ گرفتاری سے بچنے کیلئے بجلی کے تاروں پر لٹک گیا

ویڈیو: کراچی میں ڈکیٹ گرفتاری سے بچنے کیلئے بجلی کے تاروں پر لٹک گیا
کراچی کے علاقے سخی حسن میں اس وقت افراتفری کا ڈرامائی منظر سامنے آیا جب ایک ڈاکو نے اوور ہیڈ برج سے بجلی کی تاروں پر لٹک کر گرفتاری سے بچنے کی کوشش کی۔
اطلاعات کے مطابق ملزم فوڈ ڈلیوری رائیڈر کو لوٹ رہا جس نے دوران ڈکیتی موقع پر پولیس کو دیکھتے ہی اوور ہیڈ پل پر دوڑ لگادی اور بھاگنے کی کوشش میں بجلی کی تاروں کا سہارا لے بیٹھا۔
راہگیر نیچے جمع ہو گئے اور چور کو نیچے آنے کے لیے پکار رہے تھے جبکہ پولیس اہلکار ایک بڑے کپڑے کے ساتھ تیار کھڑے تھے تاکہ وہ گر جائے تو اسے پکڑ سکیں، ہنگامہ آرائی کی وجہ سے علاقے میں ٹریفک بھی جام ہوا۔
عینی شاہدین کی جانب سے کرنٹ لگنے کے خطرے کے بارے میں خبردار کیے جانے کے باوجود مشتبہ شخص کئی منٹ تک تاروں سے لٹکا رہا اور آگے بڑھنے کی کوشش کرتا رہا۔
تاہم، یہ محسوس کرنے کے بعد کہ آگے فرار کا کوئی راستہ نہیں، ڈکیٹ بلآخر اپنی گرفت کھو کر کسی بھی چوٹ سے بچنے کے لئے پولیس کے ہاتھ میں رکھے کپڑے پر سیدھا گر گیا۔
کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے واقعات میں اضافے کے باعث صرف پانچ روز میں 5 افراد جاں بحق ہوئے، تمام متاثرین ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیے گئے اور رواں سال ڈکیتی سے معتلق ہلاکتوں کی تعداد 18 تک جا پہنچی ہے۔
شہر قائد میں جاری ڈاکوؤں کے راج کے باوجود پولیس افسران کا دعویٰ ہے کہ ڈکیتیوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












