اتوار، 26-جولائی،2026
اتوار 1448/02/12هـ (26-07-2026م)

بھارتی نوجوان نے پیٹ کا آپریشن خود کرلیا

20 مارچ, 2025 20:58

بھارت کی ریاست اترپردیش میں نوجوان نے یوٹیوب سے ویڈیو دیکھ کر خود سرجری کرکے پیٹ میں 11 ٹانکے لگالیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنراکھ گاؤں کے 32 سالہ راجا بابو نے پیٹ کا درد دور کرنے کے لیے خود سرجری کرنے کی کوشش کی۔

کئی بار ڈاکٹر کے پاس جانے کے باوجود کوئی سکون نہیں ملا مایوس ہوکر خود آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا۔

بھارتی رپورٹس کے مطابق راجا بابو کا اس سے قبل 18 سال قبل اپینڈکس کا آپریشن ہوا تھا۔

راجہ بابو کے بھتیجے راہول کے مطابق چچا نے طبی ماہرین سے مایوس ہوکر خود سرجری کی۔ پہلے یوٹیوب پر پیٹ کے آپریشن کا طریقہ دیکھا اس کے بعد ضروری اشیا کی فہرست بناکر میڈیکل اسٹور سے خرید لیں۔

راجا بابو نے گھر آکر آپریشن شروع کیا، ابتدائی طور پر غنودگی کے انجکشن کے باعث کوئی تکلیف نہیں ہوئی، اس حالت میں اس نے پیٹ کاٹا اور ٹانکے بھی لگا لیے تاہم جب نیم بےہوشی ختم ہوگئی تو وہ درد سے چیخنے لگا، بعد میں اہل خانہ اسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ جوائنٹ اسپتال لے گئے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔