اتوار، 26-جولائی،2026
اتوار 1448/02/12هـ (26-07-2026م)

روس میں نوجوان 23 سال کی عمر میں مکمل پنسشن کےساتھ ریٹائر

20 مارچ, 2025 21:41

دنیا بھر میں ملازمت ختم ہونے پر پنشن ملتی ہے مگر روسی نوجوان نے سب کو حیران کردیا۔

روس میں ایک نوجوان نے یہ حیرت انگیز کام کردکھا دیا ہے۔ 23 سال کا پاؤل اسٹیفنیکو عمر کی تیسری دہائی کے شروع میں مکمل پنشن کے ساتھ ریٹائر ہوگیا۔

پاؤل اسٹیفنیکو ایک منفرد قانونی خامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملازمت کے محض 2 سال بعد ہی ریٹائر ہوا۔

پاؤل نے اپنے کیرئیر کا آغاز محض 16 سال کی عمر میں روسی وزارت داخلہ امور کے تعلیمی ادارے میں داخلے سے کیا۔

5 برس کی سخت تربیت کے بعد اسے داخلہ امور میں ملازمت مل گئی مگر نوجوان کا کیرئیر 2 سال تک ہی جاری رہ سکا۔

روسی قانون کی ایک خصوصی شق کے تحت جو افراد مارشل لا کے دوران ملازمت کرتے ہیں، ان کی سروس میں ہر ماہ کے اختتام پر 3 ماہ کا اضافہ تصور کیا جاتا ہے۔

اس سے پاؤل اسٹیفنیکو کو اپنی ریٹائرمنٹ کے لیے درکار برسوں کو بہت زیادہ تیزرفتاری سے مکمل کرنے میں مدد ملی۔

28 نومبر 2023 کو اس نے ریٹائرمنٹ کی درخواست دی جو اس وقت کے روسی قانون کے مطابق قبول بھی ہوگئی اور مکمل پنشن بھی دی گئی۔

پاؤل اسٹیفنیکو کی اس غیرمعمولی کامیابی کا نوٹس انٹرنیشنل ریکارڈ رجسٹریشن ایجنسی نے لیا اور اس کی تصدیق روس کے سرکاری ریکارڈ سے کی۔

پاؤل اسٹیفنیکو اب مالی تحفظ اور مکمل آزادی حاصل کرچکے ہیں وہ بھی اس عمر میں جب بیشتر افراد اپنی پہلی ملازمت بھی شروع نہیں کرتے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔