بال پوائنٹ پین کے ڈھکن میں سوراخ کیوں ہوتا ہے؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی

Why does a ballpoint pen cap have a hole? An interesting reason has been revealed
بال پوائنٹ پین ہماری روزمرہ زندگی کی سب سے عام اور زیادہ استعمال ہونے والی اشیاء میں سے ایک ہے۔ لیکن اکثر لوگوں نے اس کے ڈھکن پر موجود چھوٹے سوراخ پر غور نہیں کیا ہوتا۔ یہ سوراخ بظاہر معمولی لگتا ہے، مگر اس کے پیچھے ایک اہم سائنسی اور حفاظتی مقصد موجود ہے۔
عام طور پر لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ سوراخ صرف ہوا کے دباؤ کو متوازن رکھنے یا سیاہی کو خشک ہونے سے بچانے کے لیے بنایا گیا ہے۔ لیکن حقیقت میں اس کا اصل مقصد انسانی جان کی حفاظت سے جڑا ہوا ہے۔
ماہرین کے مطابق کئی افراد عادتاً پین کا ڈھکن منہ میں رکھتے ہیں یا اسے چباتے رہتے ہیں۔ اس دوران بعض اوقات یہ ڈھکن غلطی سے نگل لیا جاتا ہے۔ اگر یہ ڈھکن سانس کی نالی میں پھنس جائے تو دم گھٹنے کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔
اسی خطرے کو کم کرنے کے لیے پین بنانے والی کمپنی نے ڈھکن میں چھوٹا سا سوراخ شامل کیا۔ اس سوراخ کی وجہ سے اگر ڈھکن نگل بھی لیا جائے تو ہوا کا گزر ممکن رہتا ہے اور سانس مکمل طور پر بند نہیں ہوتی۔

وقت کے ساتھ یہ حفاظتی ڈیزائن دیگر کمپنیوں نے بھی اپنا لیا اور اب زیادہ تر بال پوائنٹ پینز میں یہ خصوصیت عام ہو چکی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق صرف امریکہ میں ہر سال کئی افراد پین کے ڈھکن نگلنے کے باعث دم گھٹنے کے حادثات کا شکار ہوتے ہیں۔ اگر اس ڈیزائن میں سوراخ نہ ہوتا تو یہ تعداد مزید بڑھ سکتی تھی۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












