کیا آپ اس تصویر میں موجود غلطی کو پکڑ سکتے ہیں؟

آج کا سوال بہت سادہ ہے۔ اوپر موجود تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں کہ اس میں کیا غلطی چھپی ہوئی ہے۔ بظاہر تصویر میں ایک سے 20 تک نمبرز ترتیب سے درج ہیں، تاہم ایک نمبر میں معمولی سی تبدیلی کی گئی ہے۔
اس طرح کی پہیلیوں کو حل کرنے کے لیے صرف سرسری نظر کافی نہیں ہوتی بلکہ باریک بینی اور مشاہدے کی صلاحیت کو بروئے کار لانا پڑتا ہے۔ غلطی اتنی معمولی ہے کہ پہلی نظر میں اکثر افراد اسے نظر انداز کر دیتے ہیں۔
اگر آپ تصویر کو غور سے دیکھیں تو معلوم ہوگا کہ اصل مسئلہ نمبروں میں ہی چھپا ہوا ہے۔ جواب دراصل آپ کی آنکھوں کے سامنے موجود ہے، بس اسے پہچاننے کے لیے تھوڑی توجہ درکار ہے۔
یہ پہیلی آپ کی مشاہداتی صلاحیت کا ایک دلچسپ امتحان بھی ہے۔ ہمارا دماغ عام طور پر واقف اور متوقع شکلوں کو فوراً پہچان لیتا ہے، اسی وجہ سے بعض اوقات معمولی فرق بھی نظر انداز ہوجاتا ہے۔
اب جواب کی باری: تصویر میں نمبر 10 کے اندر عدد 1 کے بجائے انگریزی حرف I (آئی) استعمال کیا گیا ہے۔ یہی اس پہیلی میں چھپی ہوئی اصل غلطی ہے۔
کیا آپ نے جواب بتانے سے پہلے خود یہ فرق پکڑ لیا تھا؟
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












