کیا آپ اس تصویر میں چھپے تمام 10 جانور کو شناخت کرسکتے ہیں؟

یہ دلچسپ تصویری پہیلی صرف آنکھوں کی نہیں بلکہ آپ کے مشاہدے اور ذہنی توجہ کی بھی آزمائش ہے۔
تصویر میں مجموعی طور پر 10 جانور چھپے ہوئے ہیں، لیکن انہیں ایک نظر میں تلاش کرنا آسان نہیں۔
تصویر میں نیلے اور سفید رنگوں کے مختلف پیٹرنز کے اندر کئی جانوروں کی شکلیں ایک دوسرے میں اس طرح ضم کی گئی ہیں کہ انہیں الگ الگ پہچاننے کے لیے خاصی توجہ درکار ہوتی ہے۔
سب سے نمایاں جانور نیلا ریچھ ہے، جسے تصویر دیکھتے ہی پہچانا جا سکتا ہے۔ اسی طرح گائے کی شکل بھی نسبتاً آسانی سے نظر آ جاتی ہے۔ تاہم اصل چیلنج باقی جانوروں کو تلاش کرنا ہے، جو مختلف شکلوں اور رنگوں کے درمیان چھپے ہوئے ہیں۔
زیادہ تر لوگ پہلی کوشش میں تصویر کے 6 سے 8 جانور تلاش کر لیتے ہیں، لیکن تمام 10 جانوروں کی شناخت کرنا خاصا مشکل ثابت ہوتا ہے۔ بھیڑیا، خرگوش اور ایک پرندہ بھی نسبتاً نمایاں ہیں، جبکہ دیگر جانوروں کو دیکھنے کے لیے تصویر کے مختلف حصوں پر باریک بینی سے نظر ڈالنا پڑتی ہے۔
ایسی بصری پہیلیاں محض تفریح کا ذریعہ نہیں بلکہ مشاہدے، ارتکاز اور تخلیقی اندازِ فکر کو آزمانے کا دلچسپ طریقہ بھی ہیں۔ اس پہیلی کو حل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ تصویر کو جلدی میں دیکھنے کے بجائے اس کے رنگوں، لکیروں اور مختلف پیٹرنز پر توجہ مرکوز کی جائے۔
تو کیا آپ تصویر میں موجود تمام 10 جانور تلاش کر پائے؟ اگر چند جانور اب بھی نظروں سے اوجھل ہیں تو جواب دیکھنے سے پہلے ایک بار پھر تصویر کو غور سے ضرور دیکھیے۔ ممکن ہے وہ آپ کی آنکھوں کے سامنے ہی چھپے ہوں۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











