جمعرات، 3-ستمبر،2026
جمعرات 1448/03/21هـ (03-09-2026م)

پینسل کے ساتھ ربڑ کیوں لگا ہوتا ہے؟ دلچسپ وجہ جانیں

02 ستمبر, 2026 12:00

پینسل ایسی عام استعمال کی چیز ہے جسے تقریباً ہر شخص نے بچپن میں ضرور استعمال کیا ہوگا، لیکن کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ بعض پینسلوں کے پچھلے سرے پر دھاتی چھلے میں ربڑ کیوں لگا ہوتا ہے؟

اس کا جواب انتہائی سادہ ہے۔ پینسل کے ساتھ ربڑ لگانے کا بنیادی مقصد لکھائی کے دوران ہونے والی غلطیوں کو مٹانا اور دوبارہ درست لکھنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ خاص طور پر بچوں کے لیے یہ سہولت پینسل کے استعمال کو مزید آسان بناتی ہے۔

ایک زمانے میں پینسلوں کے ساتھ ربڑ موجود نہیں ہوتا تھا، اس لیے لکھائی کے دوران غلطی ہوجانے کی صورت میں اسے درست کرنا نسبتاً مشکل ہوتا تھا۔ بعد میں پینسل کے ساتھ ربڑ کو شامل کیا گیا، جس نے لکھنے کے عمل کو زیادہ آسان اور سہل بنا دیا۔

تاریخی طور پر بتایا جاتا ہے کہ 1850 کی دہائی میں ہائمن لپمین (Hyman Lipman) نامی شخص نے پینسل کے پچھلے سرے پر ربڑ لگانے کے خیال کو تجارتی بنیادوں پر متعارف کرایا۔ انہوں نے اس ڈیزائن کے لیے پیٹنٹ بھی حاصل کیا۔

بعد ازاں لپمین نے اس پیٹنٹ کے حقوق جوزف ریکن ڈورفر (Joseph Reckendorfer) کو ایک لاکھ ڈالر میں فروخت کردیے۔ اس وقت شاید کسی نے اندازہ نہیں لگایا ہوگا کہ پینسل کے ساتھ ربڑ کا یہ سادہ سا اضافہ مستقبل میں لکھنے کے عام طریقے کا ایک اہم حصہ بن جائے گا۔

آج اگرچہ پنسل کے ساتھ ربڑ کا استعمال ایک معمولی اور عام بات محسوس ہوتی ہے، لیکن اس چھوٹی سی ایجاد نے لکھائی کے دوران غلطیوں کو درست کرنا کہیں زیادہ آسان بنا دیا ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔