بدھ، 9-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/27هـ (09-09-2026م)

ذرا غور سے دیکھیں!!! 15 سیکنڈ میں بتاسکتے ہیں کہ کونسا شخص رسی سے نیچے گر جائے گا؟

07 ستمبر, 2026 15:00

یہ دلچسپ پہیلی نہ صرف آپ کی ذہانت کا امتحان لے گی بلکہ یہ بھی جانچنے کا موقع دے گی کہ آپ کا دماغ کسی مشکل صورتحال میں مسئلے کا حل کتنی تیزی سے تلاش کرتا ہے۔

اس نوعیت کی ذہنی پہیلیاں تفریح کے ساتھ دماغی ورزش کا بھی کام کرتی ہیں۔ ان کا درست جواب تلاش کرنے کے لیے روایتی انداز سے ہٹ کر تخلیقی اور منطقی انداز میں سوچنا پڑتا ہے، کیونکہ بظاہر آسان دکھائی دینے والے سوال کا جواب اکثر اتنا سادہ نہیں ہوتا۔

یہ دراصل ایک مختصر آئی کیو ٹیسٹ ہے، جس میں زیادہ تر افراد پہلی نظر میں درست جواب دینے میں مشکل محسوس کرتے ہیں۔

تصویر میں دو افراد ایک تنی ہوئی رسی پر چلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ایک شخص نے دونوں ہاتھوں میں وزن اٹھا رکھا ہے، جبکہ دوسرے کے ایک ہاتھ میں غبارہ اور دوسرے ہاتھ میں ٹیڈی بیئر موجود ہے۔

آپ کو صرف 15 سیکنڈ میں یہ بتانا ہے کہ ان دونوں میں سے کون سا شخص رسی سے نیچے گر سکتا ہے؟

درست جواب تلاش کرنے کے لیے تصویر کو غور سے دیکھیں اور دونوں افراد کے ہاتھوں میں موجود اشیا کے وزن اور ان کے توازن کا جائزہ لیں۔

اگر آپ ابھی تک جواب نہیں دے سکے تو درست جواب دوسرا شخص ہے، جو ایک ہاتھ میں غبارہ اور دوسرے میں ٹیڈی بیئر پکڑے ہوئے ہے۔

اس پہیلی کے مطابق تنی ہوئی رسی پر چلتے وقت جسم کا توازن برقرار رکھنا انتہائی اہم ہوتا ہے۔ دونوں ہاتھوں میں موجود مختلف اشیا کے باعث وزن کا عدم توازن پیدا ہونے کی صورت میں دوسرا شخص اپنا توازن کھو سکتا ہے اور رسی سے نیچے گرنے کا امکان زیادہ ہوگا۔

تو کیا آپ نے 15 سیکنڈ کے اندر درست جواب تلاش کرلیا تھا؟

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔