بلی سیڑھیاں چڑھ رہی ہے یا اتر رہی؟ دلچسپ تصویر نے صارفین کو الجھا دیا

سوشل میڈیا پر ایک ایسی دلچسپ تصویر گردش کر رہی ہے جس نے دیکھنے والوں کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ تصویر میں موجود بلی سیڑھیوں پر اوپر جا رہی ہے یا نیچے اتر رہی ہے۔
بظاہر یہ ایک سادہ سا سوال ہے، تاہم تصویر کا زاویہ اور سیڑھیوں کی ساخت اسے بصری پہیلی بنا دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کچھ افراد بلی کو نیچے اترتے ہوئے دیکھتے ہیں جبکہ بعض کے مطابق بلی اوپر کی جانب جا رہی ہے۔
تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ اسے ایسے زاویے سے لیا گیا ہے جس میں سیڑھیوں کی سمت فوری طور پر واضح نہیں ہوتی اور دیکھنے والے کے لیے درست اندازہ لگانا مشکل ہوجاتا ہے۔
یہ تصویر بصری تاثر اور انسانی دماغ کے درمیان تعلق کو بھی اجاگر کرتی ہے، کیونکہ دماغ تصویر میں موجود مختلف اشکال، روشنی، سائے اور پس منظر کو دیکھ کر منظر کی سمت کا اندازہ لگاتا ہے۔
بصری پہیلیوں میں عموماً تصویر کی ساخت، زاویے اور پس منظر اس طرح ترتیب دیے جاتے ہیں کہ ایک ہی منظر کے بارے میں مختلف افراد کو مختلف تاثر مل سکتا ہے۔
اگر آپ بھی غور سے تصویر کا جائزہ لیں تو بلی کے پیچھے اوپری حصے میں قالین نما سطح دکھائی دیتی ہے، جو سیڑھیوں کے اختتام پر موجود فرش کی جانب اشارہ کرتی ہے۔
اسی بنا پر اس تصویر کا جواب بلی سیڑھیاں چڑھ رہی ہے بنتا ہے، یعنی بلی نیچے اترنے کے بجائے اوپر کی جانب جارہی ہے۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











