منگل، 31-مارچ،2026
منگل 1447/10/12هـ (31-03-2026م)

سونا آج بھی ہزاروں روپے مہنگا، فی تولے کی نئی قیمت کہاں پہنچ گئی؟

31 مارچ, 2026 13:33

سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 800 روپے اضافہ ہوا ہے۔ اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 78 ہزار 762 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح 10 گرام 24 کیرٹ سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 10 گرام سونا  2 ہزار 401 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 10 ہزار 461 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت میں 260 روپے کا اضافہ ہوا، فی تولہ چاندی کی قیمت 7784 روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 28 ڈالر اضافے سے4560 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔