اتوار، 24-مئی،2026
اتوار 1447/12/07هـ (24-05-2026م)

سندھ حکومت کا کل سے تمام اسکول کھولنے کا اعلان، ہفتے میں دو دن چھٹی کا فیصلہ

31 مارچ, 2026 15:09

سندھ حکومت نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ ہی کفایت شعاری مہم کے تحت ہفتہ وار تعطیلات میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے، جس کا مقصد تعلیمی نظم و ضبط اور حکومتی وسائل کی بچت ہے۔

صوبہ سندھ میں نئے تعلیمی سال کا باقاعدہ آغاز یکم اپریل سے ہو رہا ہے، جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر اساتذہ، طلبہ اور والدین کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا کہ وہ نئے تعلیمی سال میں اساتذہ کی انتھک محنت، طلبہ کی تعلیم میں گہری دلچسپی اور والدین کے پرجوش جذبے کے لیے دعا گو ہیں۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ تعلیم کی بہتری کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کا مل کر کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے اعلامیے کے مطابق صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی کے پہلے سے طے شدہ فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کرتے ہوئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اپریل سے کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں کچے کی زمینیں بیواؤں اور ضرورت مند خواتین کو الاٹ کرنے کا فیصلہ

اس کے ساتھ ہی محکمہ تعلیم نے صوبے میں جاری کفایت شعاری اقدامات کے تحت اسکولوں کے اوقات کار اور تعطیلات میں بھی اہم تبدیلی کی ہے۔ نئے حکم نامے کے تحت اب صوبہ بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں ہفتے میں دو دن کی تعطیل ہوگی۔

حکومتی فیصلے کے مطابق اب اسکولوں میں ہفتہ اور اتوار کو باقاعدہ چھٹی ہوا کرے گی۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ ہفتے کی تعطیل کا یہ فیصلہ حکومت کے آئندہ حکم نامہ جاری ہونے تک برقرار رہے گا اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

اس فیصلے کا بنیادی مقصد تعلیمی اداروں کے اخراجات میں کمی لانا اور کفایت شعاری کی پالیسی کو فروغ دینا ہے تاکہ موجودہ معاشی صورتحال میں وسائل کو بہتر طریقے سے استعمال کیا جا سکے۔

صوبائی وزیر نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نئے تعلیمی سال کے دوران صوبے میں شرح خواندگی میں اضافہ ہوگا اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔