سابق جج طارق محمود جہانگیری نے گھر کی تعمیر کیلئے لیا گیا بلاسود قرض واپس کر دیا

برطرف جج طارق محمود جہانگیری نے گھر کی تعمیر کے لیے لیا گیا کروڑوں روپے کا بلا سود قرض عدالت کو واپس کر دیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے برطرف جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کے حوالے سے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے گھر کی تعمیر کے لیے حاصل کردہ بلا سود قرض کی تمام واجب الادا رقم واپس کر دی ہے۔
سابق جج نے اپنے عہدے پر تعیناتی کے دوران گھر بنانے کے لیے ہائی کورٹ سے کروڑوں روپے کا بلا سود قرض لیا تھا، جس کی واپسی کے لیے ان کی ماہانہ تنخواہ سے اقساط کی صورت میں کٹوتی کی جاتی تھی۔ تاہم عہدے سے ہٹائے جانے کے وقت ان پر تقریبا تین کروڑ روپے کا قرض باقی تھا، جو کہ ابھی ادا ہونا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا پنشن اصلاحات کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے قرض لینے کا فیصلہ
بطور جج برطرفی کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کی انتظامیہ کی جانب سے انہیں مراسلہ بھیجا گیا تھا، جس میں قرض کی بقیہ رقم فوری طور پر واپس کرنے کا کہا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق جج طارق محمود جہانگیری نے قانونی ضابطوں کی پاسداری کرتے ہوئے قرض کی بقیہ تین کروڑ روپے کی رقم یکمشت ہائی کورٹ کو واپس جمع کروا دی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












