پیسکو نے ملازمین کی ترقی کیلئے متعدد شرائط عائد کردیں

Government employees beware!!! The government has made a sudden major decision
پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے ملازمین کی ترقی کے حوالے سے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے پروموشن کا باقاعدہ عمل شروع کر دیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لائن سپرنٹنڈنٹس کو گریڈ 15 میں ترقی دینے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جس سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
حکام کے مطابق اس مرحلے میں صرف ٹیکنیکل اسٹاف ہی نہیں بلکہ گریڈ 2 کے تعلیم یافتہ اور غیر تعلیم یافتہ ملازمین کو بھی ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اس فیصلے کا مقصد ادارے میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔
پیسکو انتظامیہ نے تمام اہلکاروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنا سروس ریکارڈ اور بائیو ڈیٹا مکمل کریں۔ اس کے لیے 15 دن کی مہلت دی گئی ہے۔ مقررہ وقت میں دستاویزات جمع نہ کروانے والوں کے خلاف کارروائی کی وارننگ بھی دی گئی ہے۔
ترقی کے لیے درخواست دینے والے ملازمین کو گزشتہ پانچ سال کی اے سی آرز، لازمی ٹریننگ سرٹیفکیٹس، ورک اینڈ کنڈکٹ سرٹیفکیٹ اور تعلیمی اسناد کی تصدیق جمع کروانا ہوگی۔ اس کے علاوہ “نو انکوائری”، “نو پینلٹی” اور “آڈٹ پیرا نہ ہونے” کا سرٹیفکیٹ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
پیسکو ڈائریکٹوریٹ نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد اہل اور غیر اہل ملازمین کی فہرستیں فراہم کریں تاکہ ترقیوں کا عمل بروقت اور شفاف طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











