عالمی اداروں کا توانائی کی ذخیرہ اندوزی روکنے کا مطالبہ

عالمی مالیاتی فنڈ، عالمی بینک اور عالمی توانائی ایجنسی نے مشترکہ طور پر دنیا بھر کے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ توانائی کے ذخائر کو چھپانا اور ان کی ذخیرہ اندوزی بند کریں۔
دنیا کے تین بڑے معاشی اور توانائی کے اداروں یعنی عالمی مالیاتی فنڈ، عالمی بینک اور عالمی توانائی ایجنسی نے ایک مشترکہ اعلامیے میں مختلف ممالک کی جانب سے توانائی کے وسائل کی ذخیرہ اندوزی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ان اداروں نے تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ توانائی کی سپلائی کو ذخیرہ کرنا فوری طور پر بند کریں کیونکہ یہ عمل عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں غیر مستحکم اضافے اور رسد و طلب کے توازن میں بگاڑ کا سبب بن رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی کا مقصد دنیا کو امریکہ سے تیل خریدنے پر مجبور کرنا ہے، رپورٹ
عالمی اداروں کا کہنا ہے کہ توانائی کی ذخیرہ اندوزی سے برآمدات کے کنٹرول کا نظام مزید خراب ہو سکتا ہے، جس کے اثرات غریب اور ترقی پذیر ممالک پر زیادہ شدت سے مرتب ہوں گے۔
عالمی مالیاتی فنڈ کی سربراہ نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ متعدد ممالک اس وقت اپنے پاس موجود توانائی کے اسٹاک کو مارکیٹ میں لانے کے بجائے روکے ہوئے ہیں اور اپنی برآمدات پر سخت پابندیاں عائد کر رہے ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ایسی خود غرضانہ پالیسیاں عالمی معیشت کو ایک ایسے بھنور میں دھکیل سکتی ہیں، جہاں سے واپسی بہت مشکل ہوگی۔
اگر دنیا نے تجارتی راستوں میں حائل رکاوٹیں دور نہ کیں اور توانائی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی نہ بنایا تو عالمی مارکیٹ میں افراتفری کا ایسا ماحول پیدا ہوگا، جس سے صنعتی پیداوار اور عام آدمی کی زندگی براہِ راست متاثر ہوگی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











