بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت ضلع موسیٰ خیل میں 96 ترقیاتی منصوبے مکمل

بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت صوبے کے پسماندہ اضلاع بالخصوص ضلع موسیٰ خیل میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے درجنوں ترقیاتی منصوبے کامیابی سے مکمل کر لیے گئے۔
صوبہ بلوچستان میں عوام کی خوشحالی اور بنیادی انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے جاری ’بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو‘ کے تحت مختلف اضلاع میں ترقیاتی کام تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔
اس سلسلے میں ضلع موسیٰ خیل میں مقامی آبادی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے متعدد اہم ترین پراجیکٹس کی کامیابی سے تکمیل ہو چکی ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق ضلع موسیٰ خیل میں فیز ون اور فیز ٹو کے تحت مجموعی طور پر 70 کروڑ روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی تھی۔
اس رقم سے مجموعی طور پر 115 ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے تھے، جن میں سے 96 منصوبے کامیابی کے ساتھ مکمل کیے جا چکے ہیں جبکہ باقی ماندہ 19 منصوبوں پر تعمیراتی کام اپنے آخری اور حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان کو درپیش مسائل ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، وزیراعظم
ضلع موسیٰ خیل میں مکمل ہونے والے ان منصوبوں میں عام شہریوں کی زندگیوں سے جڑے اہم ترین شعبے شامل ہیں، جن میں معیاری تعلیم کی فراہمی، بنیادی صحت کے مراکز، صاف پینے کے پانی کی سپلائی، پختہ سڑکوں کی تعمیر اور دیگر بنیادی زندگی کی سہولیات شامل ہیں۔
ان تمام ترقیاتی کاموں کی شفاف اور معیاری نگرانی ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی نے انجام دی ہے، جس میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) بلوچستان، سول انتظامیہ کے افسران اور علاقائی منتخب نمائندے شامل تھے۔
بلوچستان میں مقامی آبادی کی ترجیحات اور بنیادی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے شروع کیا گیا بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو اب صوبے کے تمام علاقوں میں یکساں ترقی اور پائیدار خوشحالی کا ضامن پروگرام ثابت ہو رہا ہے۔
ان منصوبوں سے نہ صرف مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں بلکہ صوبہ بلوچستان تیز رفتار ترقی اور استحکام کی سمت پیش رفت کر رہا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











