وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات نے گھارو میں جدید ایکوا کلچر فارمنگ کا آغاز کردیا

وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات نے جدید ایکوا کلچر کے ذریعے ملک میں آبی زراعت کے فروغ اور غذائی تحفظ کے لیے گھارو میں اہم پراجیکٹ کا آغاز کر دیا۔
وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت ملک میں جدید آبی زراعت، غذائی تحفظ اور بحری برآمدات کے فروغ کے لیے عملی اقدامات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔
اس سلسلے میں سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کے معروف علاقے گھارو میں جدید ترین ایکوا کلچر فارمز قائم کر دیئے گئے ہیں، جہاں عالمی معیار کے مطابق کام شروع کر دیا گیا ہے۔
گھارو میں قائم ان ایکوا کلچر فارمز میں ٹیلاپیا، پینگاسیئس اور دیگر نایاب اقسام کی مچھلیوں کی جدید ترین سائنسی طرز پر افزائش کی جا رہی ہے۔
فارمز میں پانی کے معیار، آکسیجن کی مقدار، معیاری خوراک اور بائیو سیکیورٹی کی مسلسل 24 گھنٹے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ مچھلیوں اور آبی حیات کی تیز تر اور بہتر افزائش کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : وفاقی فنڈز میں کٹوتی کا خدشہ، پنجاب اور سندھ نے گندم کی درآمد کے فیصلے سے یوٹرن لے لیا
اس کے ساتھ ساتھ پولی کلچر فارمنگ کے تحت ایک ہی فارم اور تالاب میں ایک سے زائد اقسام کی مچھلیوں کی افزائش کی جا رہی ہے، جس سے پیداوار میں دوگنا اضافہ ممکن ہو گا۔
منصوبے کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ گھارو فارمز میں پہلی بار ایکویریم میں پالی جانے والی خوبصورت مچھلیوں کی فارمنگ بھی متعارف کروا دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ پاک گھارو اور ملائیشیا کی مشہور کمپنی کے باہمی اشتراک سے پاکستان کی تاریخ کی پہلی آل میل فریش واٹر جائنٹ پراون ہیچری بھی قائم کی گئی۔
اس جدید ہیچری میں جدید مونو سیکس بریڈنگ ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے، جس کے ذریعے بڑے سائز، یکساں افزائش اور بہتر تجارتی صلاحیت کے حامل جھینگے پیدا کیے جا رہے ہیں۔
یہ خاص جھینگا ٹیلاپیا اور پینگاسیئس مچھلیوں کے ساتھ ایک ہی فارم میں آسانی سے پالا جا سکتا ہے۔ اس جدید پروجیکٹ سے ملکی سطح پر برآمدات کے زبردست نئے مواقع پیدا ہوں گے، جس سے مقامی کسانوں کی آمدن میں اضافہ ہو گا اور ملکی معیشت کو استحکام ملے گا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











