میر رضا کیس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیاہے، میئر کراچی

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ میر رضا کیس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیاہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میر رضا کیس پر اہم فیصلوں سے آگاہ کرنا ہے، اولاد کا بچھڑجانا کسی بھی خاندان کے لیے بڑاغم ہے، جس نے یہ سفاک کام کیا اسے منظرعام پر آنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میر رضا کیس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیاہے، جس کا بھی جرم ہے اسے قانون کےمطابق سزاملنی چاہیے، جناح اسپتال کی میڈیکل رپورٹس پولیس کے ساتھ شیئر کی گئیں ہیں، 27 جولائی کو واقعہ منظرعام پرآیا، پولیس نے اس پر کام شروع کیا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میر رضا کوانصاف دلانے کیلئے حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنایا، ہم نے میر رضا کے والدین سے کہا واقعے کی تہہ تک جائیں گے، متضات میڈیکل رپورٹس آئیں، تفتیش کے بعد میڈیکل رپورٹ جمع ہوئی، پہلی تفتیشی ٹیم کے کردار کے حوالے سے سوالات اٹھے، والدہ نے کہا ڈی آئی جی کی سربراہی میں انویسٹی گیشن ٹیم سےمطمئن ہیں۔
میئر کراچی نے کہا کہ 19 اگست کو وکیل وزیراعلیٰ سندھ کو ایک خط لکھتے ہیں، خط میں وکیل نے فرمایا پولیس مکمل طورپر فیل ہوگئی ہے، خط میں لکھا تھا وزیرداخلہ،آئی جی مکمل طورپر فیل ہوگئے ہیں، وکیل نے آخر میں کہا آپ وزیراعلیٰ ہیں امید ہے انصاف ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آخر میں اتفاق ہوا حکومت کی ترجیح والدین کومطمئن کرنا ہے، وکیل نے کہا پولیس کیخلاف انٹرنل انکوائری ہونی چاہیے، جوڈیشل کمیشن کو جوشواہد ، معاونت درکار ہوگی ہم مہیا کریں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










