حکومت کا عازمین حج کو بڑی سہولت مفت فراہم کرنے کا اعلان

Government announces provision of a major free facility for Hajj pilgrims
حکومت نے عازمین حج کے لیے ایک اہم سہولت کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اقدام کے تحت حج پر جانے والے پاکستانیوں کو سعودی عرب میں مفت سم کارڈ فراہم کیا جائے گا۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق طویل مدت کے حج پیکج کے تحت جانے والے عازمین کو 40 دن کے قیام کے دوران 600 لوکل اور بین الاقوامی منٹس کے ساتھ 40 جی بی انٹرنیٹ ڈیٹا دیا جائے گا۔ اس کے ذریعے وہ نہ صرف کالز کر سکیں گے بلکہ انٹرنیٹ بھی استعمال کر سکیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مختصر حج پیکج کے تحت جانے والوں کو بھی خصوصی سہولت دی جائے گی۔ ایسے عازمین کو 300 لوکل اور انٹرنیشنل منٹس کے ساتھ 25 جی بی ڈیٹا فراہم کیا جائے گا، تاکہ وہ محدود وقت میں بھی اپنے عزیزوں سے رابطے میں رہ سکیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ یہ تمام منٹس کال کرنے اور وصول کرنے دونوں کے لیے استعمال ہو سکیں گے۔ عازمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سم کارڈ ہی استعمال کریں اور غیر ضروری طور پر مقامی سم خریدنے سے گریز کریں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










