جمعہ، 8-مئی،2026
جمعہ 1447/11/21هـ (08-05-2026م)

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا بڑا اضافہ ہونے والا ہے؟ اہم خبر آگئی

08 مئی, 2026 08:44

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

 ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل مہنگا ہونے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔ اگر نئی سمری منظور ہوگئی تو عوام کو ایک بار پھر مہنگائی کے نئے بوجھ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 20 پیسے فی لیٹر تک اضافہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی تقریباً 4 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔ اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے تک اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے روزمرہ استعمال کی کئی اشیا کی قیمتیں بھی بڑھ سکتی ہیں۔ خاص طور پر ٹرانسپورٹ کے کرائے، سبزیوں، پھلوں اور دیگر ضروری سامان کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں حالیہ دنوں کے دوران 2 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا ہے۔ خام تیل کی قیمت 58 ڈالر سے بڑھ کر 60 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسی وجہ سے پاکستان میں بھی نئی قیمتوں پر غور کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کا حتمی اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔