اسٹیٹ بینک نے بڑی خوشخبری سنادی

The State Bank of Pakistan shares major good news
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 21 ارب 29 کروڑ 35 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ یہ اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ معاشی حلقے اس پیشرفت کو مثبت قرار دے رہے ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق صرف اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 15 ارب 85 کروڑ ڈالر سے بڑھ گئے ہیں۔
ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ملکی معیشت کیلئے حوصلہ افزا اشارہ سمجھا جاتا ہے۔ ذخائر بڑھنے سے بیرونی قرضوں اور درآمدی ادائیگیوں کے دباؤ میں کمی آتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ روپے کی قدر کو سہارا ملنے کی بھی توقع ہوتی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












