جمعرات، 14-مئی،2026
جمعرات 1447/11/27هـ (14-05-2026م)

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

14 مئی, 2026 11:07

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح امریکی خام تیل بھی 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اس اضافے کی بڑی وجہ عالمی سپلائی میں کمی اور جغرافیائی کشیدگی بتائی جا رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان جیسے درآمدی ممالک پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ اس صورتحال میں حکومت کو ہر بار قیمتوں پر نظرثانی کرنا پڑتی ہے، جس کا اثر عام صارفین پر پڑتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ہفتے ہونے والے سرکاری ریویو میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں کم از کم 10 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ڈیزل بھی مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پہلے ہی اضافہ کیا تھا۔ پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے اور ڈیزل میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ اس اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے اور ڈیزل 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی تھی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔