ہفتہ، 27-جون،2026
ہفتہ 1448/01/12هـ (27-06-2026م)

حکومت نے کمرشل طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں بڑی کمی کر دی

27 جون, 2026 13:46

حکومت پاکستان نے کمرشل طیاروں میں استعمال ہونے والے ایندھن یعنی جیٹ فیول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد اب ملک میں جیٹ فیول کی نئی قیمت 231 روپے 72 پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی ہے۔

 قیمتوں میں اس کمی کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس سے مقامی اور بین الاقوامی ایئرلائنز کو بڑا فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیٹ فیول سستا ہونے سے فضائی کمپنیوں کے روزمرہ کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔ پچھلے کچھ عرصے سے دنیا بھر اور خاص طور پر مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ سے ایندھن کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ گئی تھیں۔ اس کشیدگی سے پہلے پاکستان میں جیٹ فیول کی قیمت تقریباً 188 روپے فی لٹر تھی، جو بعد میں عالمی حالات کی وجہ سے کافی اوپر چلی گئی تھی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔