اسٹیٹ بینک کی نئی ہدایت؛ قانونی اجازت کے بغیر بینک اکاؤنٹ بلاک نہیں کیا جا سکے گا

Great news for bank account holders
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینک صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ اب کسی بھی شہری کا بینک اکاؤنٹ بغیر قانونی جواز، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور ضروری تصدیق کے بلاک نہیں کیا جا سکے گا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں تمام کمرشل بینکوں اور مالیاتی اداروں کو واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کسی بھی اکاؤنٹ پر پابندی لگانے سے پہلے تمام قانونی تقاضے پورے کرنا لازمی ہوں گے۔ صرف متعلقہ مجاز اتھارٹی کی منظوری اور مقررہ قانونی طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد ہی اکاؤنٹ کو منجمد یا محدود کیا جا سکے گا۔
ہدایت نامے میں بینکوں کو یہ بھی تاکید کی گئی ہے کہ احتیاطی یا غیر ارادی بنیادوں پر ایسے اقدامات نہ کیے جائیں جن سے عام اکاؤنٹ ہولڈرز کو مالی نقصان یا غیر ضروری مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔ صارفین کے مالی حقوق کا تحفظ ہر بینک کی بنیادی ذمہ داری ہے، اس لیے تمام ادارے احتیاط سے کام لیں۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی حکم پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹ بھی جمع کروا دی ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ عدالت کی ہدایات کی روشنی میں بینکوں کے لیے نئی رہنما ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ بغیر قانونی اختیار یا متعلقہ اتھارٹی کی منظوری کے کسی بھی اکاؤنٹ کو بلاک نہ کیا جائے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہلے ہی قرار دے چکی ہے کہ قانونی اختیار اور مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر کسی شہری کے بینک اکاؤنٹ پر پابندی عائد نہیں کی جا سکتی۔ اس عدالتی فیصلے کے بعد اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو اس پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










