یکم جولائی کو ملک بھر میں بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے

Planning to go to the bank? Be sure to read this news first!!
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم جولائی کو بینک تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
اس فیصلے کے تحت ملک بھر کے تمام کمرشل بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے (DFIs) اور مائیکرو فنانس بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ اس روز صارفین بینک برانچز میں جا کر معمول کی بینکاری خدمات حاصل نہیں کر سکیں گے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہر سال نئے مالی سال کے آغاز پر یکم جولائی کو بینک تعطیل کی جاتی ہے۔ اس دوران بینک اپنے سالانہ مالیاتی حسابات، اکاؤنٹس کی تکمیل اور دیگر دفتری امور انجام دیتے ہیں۔ اسی وجہ سے برانچز میں عوامی لین دین معطل رکھا جاتا ہے۔
مرکزی بینک نے واضح کیا ہے کہ اگرچہ صارفین کے لیے برانچز بند رہیں گی، تاہم بینکوں کا عملہ معمول کے مطابق دفاتر میں موجود ہوگا۔ ملازمین اس روز اندرونی دفتری کام، مالیاتی ریکارڈ کی جانچ اور نئے مالی سال سے متعلق ضروری کارروائیاں مکمل کریں گے۔
صارفین اگر نقد رقم جمع کروانی ہے، چیک کلیئر کروانا ہے یا کوئی اور اہم بینکاری کام انجام دینا ہے تو وہ یکم جولائی سے پہلے مکمل کر لیں۔ اس سے غیر ضروری انتظار یا پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












