750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان

Great news for holders of Rs. 750 prize bonds
750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والے افراد کے لیے اہم خبر سامنے آئی ہے۔
قومی بچت اسکیم کے تحت 750 روپے کے پرائز بانڈ کی 107ویں قرعہ اندازی کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ قرعہ اندازی 15 جولائی 2026 کو لاہور میں منعقد ہوگی، جہاں ہزاروں سرمایہ کار اپنے بانڈ نمبرز کے نتائج کا انتظار کریں گے۔
اعلان کے مطابق قرعہ اندازی کمپیوٹرائزڈ نظام کے ذریعے کی جائے گی تاکہ مکمل شفافیت برقرار رہے۔ اس موقع پر ایک خوش نصیب کو 15 لاکھ روپے کا پہلا انعام دیا جائے گا، جبکہ تین کامیاب بانڈ ہولڈرز کو 5 لاکھ روپے فی کس دوسرا انعام ملے گا۔ اس کے علاوہ سینکڑوں افراد کے نام بھی نکلیں گے، جنہیں 9 ہزار 300 روپے کے تیسرے انعام سے نوازا جائے گا۔
قرعہ اندازی کے بعد کامیاب بانڈ نمبرز کی مکمل فہرست جاری کی جائے گی۔ بانڈ ہولڈرز اپنے نمبرز سرکاری نتائج کے ذریعے آسانی سے چیک کر سکیں گے۔ اسی لیے تمام سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے بانڈ محفوظ رکھیں اور قرعہ اندازی کی تاریخ پر نتائج ضرور دیکھیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










