ہفتہ، 25-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/10هـ (24-07-2026م)

پاکستان میں سولر پینلز کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں

16 جولائی, 2026 13:38

پاکستان میں بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث سولر انرجی کی طرف رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

گھریلو، تجارتی اور صنعتی صارفین بڑی تعداد میں سولر سسٹم لگوا رہے ہیں تاکہ ماہانہ بجلی کے بلوں میں کمی لائی جا سکے۔ اسی وجہ سے مختلف شہروں میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بھی فرق دیکھا جا رہا ہے۔ اگر آپ سولر سسٹم لگوانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو خریداری سے پہلے اپنے شہر کی تازہ قیمتوں سے آگاہ ہونا ضروری ہے۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق سولر پینلز کی قیمت کئی عوامل پر منحصر ہوتی ہے۔ ان میں برانڈ، گریڈ، درآمدی لاگت، ٹرانسپورٹیشن، مقامی طلب اور سپلائی شامل ہیں۔ اسی لیے ایک ہی کمپنی کے اے گریڈ سولر پینلز مختلف شہروں میں مختلف قیمت پر فروخت ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر کراچی میں بعض اوقات یہی پینل اسلام آباد یا پشاور کے مقابلے میں کم قیمت پر دستیاب ہوتے ہیں۔

اگر صارفین کم قیمت میں معیاری سولر پینل خریدنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنے شہر کی تھوک مارکیٹ یا مجاز ڈیلرز سے رجوع کرنا چاہیے۔ تھوک مارکیٹ میں عام طور پر قیمتیں نسبتاً کم ہوتی ہیں جبکہ مستند ڈیلرز اصل اور دستاویزی مصنوعات فراہم کرتے ہیں۔ کراچی میں صدر، لاہور میں ہال روڈ اور راولپنڈی میں کالج روڈ سولر پینلز کی خریداری کے لیے معروف مارکیٹیں سمجھی جاتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض سولر کمپنیاں انسٹالیشن، وارنٹی اور دیگر خدمات شامل کرنے کی وجہ سے مارکیٹ ریٹ سے زیادہ قیمت وصول کرتی ہیں۔ اس لیے خریداری سے پہلے مختلف ڈیلرز سے قیمت معلوم کرنا اور تقابلی جائزہ لینا فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

تازہ مارکیٹ معلومات کے مطابق اسلام آباد میں اے گریڈ دستاویزی سولر پینلز کی قیمت 40 سے 46 روپے فی واٹ کے درمیان ہے۔ راولپنڈی میں یہی قیمت 39 سے 45 روپے فی واٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور اور ملتان میں سولر پینلز 38 سے 44 روپے فی واٹ میں دستیاب ہیں، جبکہ فیصل آباد میں قیمت 39 سے 44 روپے فی واٹ کے درمیان ہے۔

اسی طرح کوئٹہ اور پشاور میں سولر پینلز کی قیمت 40 سے 45 روپے فی واٹ کے درمیان دیکھی جا رہی ہے۔ دوسری جانب کراچی میں اے گریڈ سولر پینلز نسبتاً کم نرخ پر دستیاب ہیں، جہاں قیمت 37 سے 43 روپے فی واٹ کے درمیان ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کئی خریدار کم قیمت کی وجہ سے کراچی کی مارکیٹ کو ترجیح دیتے ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔