بدھ، 5-اگست،2026
بدھ 1448/02/22هـ (05-08-2026م)

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 37 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا

05 اگست, 2026 15:40

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بدھ کے روز ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا نمایاں اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 10 ہزار روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 37 ہزار 936 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 8 ہزار 573 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 459 روپے ہوگئی۔

گزشتہ روز منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کمی کے بعد نرخ 4 لاکھ 27 ہزار 936 روپے ریکارڈ کیے گئے تھے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 100 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 155 ڈالر تک پہنچ گیا، جس میں 20 ڈالر پریمیم بھی شامل ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، فی تولہ چاندی 273 روپے مہنگی ہوکر 6 ہزار 624 روپے ہوگئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، ڈالر کی قدر میں تبدیلی اور سرمایہ کاروں کے رجحانات مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں پر براہ راست اثر انداز ہو رہے ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔