مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں آج کمی

کراچی: ملک میں آج سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا دو لاکھ 81 ہزار روپے کا ہوگیا۔
اس کے علاوہ دس گرام سونا 428 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 86 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 5 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 2055 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
Catch all the پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










