اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

کراچی والوں کیلئے بری خبر، ایک ہی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں دوسری بار بجلی مہنگی

03 جنوری, 2024 19:34

کراچی: شہر قائد کیلئے ایک ہی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں دوسری بار بجلی مہنگی کردی گئی۔

نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی2.87 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی منظوری دیدی، ایک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کراچی کیلئے اضافے کا بوجھ بڑھ کر 4.12 روپے ہوجائے گا۔

نیپرا نے حکومت کے بعد کے الیکٹرک کی درخواست پر بھی بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی، اضافے کی یہ منظوری جنوری تا مارچ 2023 ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں دی گئی۔

نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے، اسی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں حکومتی درخواست نیپرا بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ دے چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی والوں کیلئے بُری خبر، بجلی مزید مہنگی کردی گئی

پہلے ہی نیپرا جنوری تا مارچ 2023 کی ایڈجسٹمنٹ میں 1.25 روپے کا اضافہ منظور کرچکا ہے۔

Catch all the پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔