بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 12 پیسے کا اضافہ

اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے ایک اور بری خبر ہے، نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 12 پیسے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کہ نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 12 پیسے کا اضافہ کردیا ہے، یہ اضافہ نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حالیہ اضافے میں فیول پرائس اور بقایا جات کی مد میں وصولیاں شامل ہیں اور اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی والوں کیلئے بری خبر، ایک ہی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں دوسری بار بجلی مہنگی
نیپرا کے مطابق سی پی پی اے نے فیول پرائس کی مد میں 4 روپے 66 پیسے کا اضافہ مانگا تھا، اور نیپرا اتھارٹی نےگزشتہ ہفتے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









