جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 43.79 فیصد پر آگئی

26 جنوری, 2024 16:51

اسلام آباد: ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، ہفتہ وار مہنگائی میں 0.14 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 43.79 فیصد پر آگئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 15 اشیاء مہنگی اور 13 کی قیمتوں میں کمی ہوئی، حالیہ ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں چکن 3.31 اور دال 1.32 فیصد مہنگی ہوئی، گُڑ 0.98 اور تیار چائے 0.92 فیصد مہنگی ہوئی، بیف، انڈے، آٹا، ایل پی جی، جلانے والی لکڑی کی قیمت بھی اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ ٹیکس وصولی کی پیش گوئی

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 14.14 اور آلو 5.06 فیصد سستا ہوا، حالیہ ہفتے پیاز 1.64 فیصد سستی ہوئی، ایک ہفتے میں لہسن، دال چنا اور کیلے بھی سستے ہوئے۔

Catch all the پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔