وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جولائی تا دسمبر ترسیلات زر میں 6.8 فیصد کمی ہوئی، ترسیلات زر 14.4 ارب ڈالر سے کم ہو کر 13.4 ارب ڈالر ہو گئی ہیں، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں مالیاتی خسارہ 43 فیصد بڑھ گیا، مالی خسارہ 1683 ارب سے بڑھ کر 2407 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہنگائی گزشتہ سال کی نسبت 24.5 سے بڑھ کر 29.7 فیصد ہو گئی، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 0.8 فیصد کمی دیکھی گئی ہے، پچھلے سال اس مدت میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 2.3 فیصد تھی، وفاقی سالانہ ترقیاتی منصوبوں پر اخراجات میں بھی 5.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، سالانہ ترقیاتی منصوبوں پر اس مدت میں 152 ارب روپے خرچ کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے 2 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کی رضامندی ظاہر کردی
رپورٹ کے مطابق جولائی تا دسمبر برآمدات میں 7.5 فیصد اضافہ ہوا ہے، برآمدات 14.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 15.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، درآمدات میں 14.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، درآمدات 29.6 ارب ڈالر سے کم ہو کر 25.2 ارب ڈالر ہو گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 6 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.6 فیصد سے کم ہو کر 0.8 فیصد ہو گیا، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران جی ڈی پی گروتھ 2.13 فیصد ریکارڈ کی گئی، گندم کی پیداوار 32.12 ملین ٹن ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










