ہفتہ، 23-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

ماہ رمضان؛ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری

03 مارچ, 2025 15:15

ماہ رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

ماہ رمضان  میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ ایکسئین گرڈ اسٹیشن کے مطابق شہری فیڈرز پر ساڑھے 13 گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی۔ ان فیڈرز میں ڈیرہ، ایکسپریس فیڈر، سٹی فیڈر اور نیومیر حسن فیڈر شامل ہیں۔

 رمضان کے دوران افطار اور تراویح کے اوقات میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ شام 6:30 بجے سے رات 12:00 بجے تک بجلی فراہم کی جائے گی، جبکہ سحری کے لیے صبح 3:30 بجے سے 6:00 بجے تک بجلی دستیاب ہوگی۔

دن کے اوقات میں صبح 10:00 بجے سے سہ پہر 3:00 بجے تک بجلی فراہم کی جائے گی۔ رمضان کے دوران عوام کو 2 گھنٹے کی بجلی کی بندش میں ریلیف دیا جائے گا۔ تاہم شہری فیڈرز پر رمضان میں ساڑھے 10 گھنٹے بجلی کی بندش جاری رہے گی۔

یاد رہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی اور سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

Catch all the پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔