ہفتہ، 23-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

سوشل میڈیا استعمال کرنے والے ہوشیار؛ مالیاتی فراڈ سے بچنے کیلئے اہم ہدایات جاری

03 مارچ, 2025 09:45

مالیاتی فراڈ سے بچنے کیلئے اہم ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے شہریوں کو دھوکہ باز عناصر سے بچانے اور انہیں آگاہی فراہم کرنے کے لیے ایک وسیع آگاہی مہم شروع کر دی ہے۔ اس مہم کے تحت سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ہونے والے فراڈ سے بچاؤ کے لیے اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق شہریوں کو سوشل میڈیا اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا ذمہ داری سے استعمال کرنا چاہیے۔ واٹس ایپ سمیت تمام پلیٹ فارمز پر انجان افراد سے اپنی ذاتی معلومات شیئر کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ انجان نمبرز سے آنے والی کالز یا میسجز پر کوئی رقم یا کوڈ بھیجنے سے گریز کریں۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ شہری نان کسٹم پیڈ اشیاء کی خریداری کے لیے کسی کو بھی اپنا کوڈ یا اکاؤنٹ نمبر نہ دیں۔ کسی عزیز کے اغوا کی جھوٹی کال پر کوئی رقم بھیجنے سے گریز کیا جائے۔ خواتین کی جانب سے دوستی کی کالز سے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، کیونکہ یہ کالز اکثر ہنی ٹریپ کا حصہ ہوتی ہیں۔

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی دفتری، ذاتی یا خاندانی معلومات کسی انجان شخص کے ساتھ ہرگز شیئر نہ کریں۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ پر کسی بھی مشکوک یا انجان لنک کو کھولنے سے گریز کیا جائے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اگر شہریوں کو کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی یا فراڈ کا سامنا ہو، تو وہ فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دیں۔ یہ مہم شہریوں کو دھوکہ بازوں کے چنگل سے بچانے اور انہیں محتاط رہنے کی ترغیب دینے کے لیے شروع کی گئی ہے۔

Catch all the پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔