مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کا طریقہ کار جاری

مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کا طریقہ کار جاری
مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کا طریقہ کار جاری کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت طلباء کو مفت لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا طریقہ کار سامنے آ گیا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ آن لائن درخواست دینے کے لیے سرکاری ویب سائٹ کا لنک جاری کر دیا گیا ہے۔ اسکیم کے پورٹل کے کھلنے کے بعد صرف چند گھنٹوں میں ہی 34 ہزار سے زائد طلباء نے رجسٹریشن کروا لی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت 1 لاکھ 10 ہزار طلباء کو جدید ترین لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق یہ اسکیم پبلک سیکٹر کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بی ایس کے طلباء کے لیے ہے۔ بی ایس کے پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلباء اس اسکیم کے اہل ہوں گے۔
رانا سکندر حیات نے کہا کہ پنجاب ہائر ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر اسکیم سے متعلق تمام ضروری معلومات فراہم کر دی گئی ہیں۔ بی ایس کے طلباء کے لیے 65 فیصد میرٹ جبکہ میڈیکل طلباء کے لیے 80 فیصد میرٹ مقرر کیا گیا ہے۔ میرٹ کا تعین انٹرمیڈیٹ کے نمبروں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











