منگل، 14-اپریل،2026
منگل 1447/10/26هـ (14-04-2026م)

اسکولوں میں جون جولائی کی فیسوں کی دو ماہ قبل وصولی!!! عدالت کا بڑا حکم سامنے آگیا

14 اپریل, 2026 09:27

سندھ ہائیکورٹ نے نجی اسکولوں کی جانب سے فیسوں کی قبل از وقت وصولی کے معاملے پر ایک اہم فیصلہ سنایا ہے۔

 عدالت نے نویں جماعت کے ایک طالب علم کو امتحانات میں بیٹھنے کی مشروط اجازت دے دی ہے، جس سے طلبہ اور والدین میں کچھ حد تک اطمینان پیدا ہوا ہے۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ اسکول انتظامیہ نے جون اور جولائی کی فیسیں وقت سے پہلے طلب کیں، جو کہ محکمہ تعلیم کے جاری کردہ قواعد کے خلاف ہے۔

 وکیل کے مطابق قانون کے تحت گرمیوں کی تعطیلات کی فیسیں اپریل اور مئی میں وصول کی جانی چاہئیں، مگر اسکول نے اس سے پہلے ہی چالان جاری کر دیے۔

عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ اس معاملے کی متعلقہ حکام کو شکایت کی، لیکن اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اس صورتحال نے والدین اور طلبہ کو مشکلات میں ڈال دیا ہے، کیونکہ امتحانات کے قریب انہیں اضافی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

عدالت نے طالب علم کو امتحان دینے کی اجازت دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اس کا نتیجہ اگلی سماعت تک جاری نہ کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔