پیر، 15-جون،2026
پیر 1447/12/29هـ (15-06-2026م)

6 مردوں کی خصوصیات رکھتا ہے میرا شوہر : حرامانی

08 ستمبر, 2023 13:00

پاکستانی اداکارہ حرا اپنے شوہر مانی سے متعلق کیے گئے تبصرے کے باعث ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں جن کی انسٹا اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

حرا مانی نے انسٹاگرام اسٹوری پر مانی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے شوہر کا موازنہ بالی وڈ کے 6 بڑےاسٹارز سے کیا ہے۔

شیئر کی گئی تصویر پر حرا مانی نے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’ ہریتھک کی باڈی ، شاہ رخ کی ادائیں ، بابی دیول جیسے مضبوط بال ، سلمان بھائی جیسی کمٹمنٹ ، اکشے جیسی مضبوطی اور عامر خان جیسا معصوم‘ ۔

اداکارہ حرا نے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا کہ 6 مردوں کی خصوصیات والا مانی۔

اداکارہ کی انسٹاگرام اسٹوری کے بیک گراؤنڈ میوزک پر بالی وڈ سونگ ’تو میرا ہیرو‘ بھی سنا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حرا اپنے شوہر کا موازنہ ہالی وڈ اداکار ٹام ہینکس سے کرچکی ہیں۔

یہ پڑھیں : حرا مانی نے میرے ساتھ مار پیٹ اور بدتمیزی کی، اداکارہ کی سابقہ مینیجر کا ویڈیو بیان

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔