جمعہ، 26-جون،2026
جمعرات 1448/01/10هـ (25-06-2026م)

بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری

18 ستمبر, 2023 14:47

کولکتہ: بالی ووڈ کی اداکارہ زرین خان کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کی عدالت 2018 کے دھوکہ دہی کیس میں زرین خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

زرین خان پر ایک شو میں پرفارم کرنے کے پیسے لینے کے باوجود پرفارمنس نہ دینے کا الزام ہے۔

رپورٹس کے مطابق کولکتہ کی عدالت نے زرین خان کو مقدمے کے سلسلے میں متعدد بار طلب کیا تاہم وہ پیش نہ ہوئیں جس کے بعد ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اپنا اسلام بہت اچھی طرح سے جانتی ہوں، زرین خان تنقید کرنیوالوں کو جواب

اداکارہ نے گرفتاری کے وارنٹ سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بارے میں کچھ علم نہیں ان کی قانونی ٹیم معاملے کا جائزہ لے گی اور اس کے بعد رد عمل دے گی۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔