اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

ترکیہ کی مشہور اداکارہ نے خودکشی کرلی

20 ستمبر, 2023 12:13

ترکیہ میں مشہور اداکارہ مرفی کیالپ نے 36 سال کی عمر میں سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی۔

ترک میڈیا کے مطابق اداکارہ مرفی کیالپ نے اپنے والد کی لائسنس یافتہ پستول سے سر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا، وہ صوبہ موگلا کے علاقے دالامان میں اپنے گھر پر اکیلی تھیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق علاقہ مکینوں نے فائرنگ کی آواز سن کر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی جہاں اداکارہ کی لاش پڑی تھی۔

اداکارہ مرفی کیالپ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے اپنے کیریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا جس کے بعد انہوں نے متعدد ٹی وی شوز میں بھی کام کیا۔

 یہ پڑھیں : بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔