بدھ، 24-جون،2026
بدھ 1448/01/09هـ (24-06-2026م)

سلمان خان کا اپنی بہن کو آیت الکرسی کی کیلی گرافی کا تحفہ

24 ستمبر, 2023 18:21

ممبئی: بھارتی سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی بہن آرپیتا کے گھر میں آیت الکرسی کی کیلی گرافی کا تحفہ بنا کردیا ہے۔

سلمان خان میں اداکاری کے ساتھ ساتھ کیلی گرافی کا بھی ہنر پایا جاتا ہے، اداکار نے آیت الکرسی کی کیلی گرافی کی جسے انہوں نے بطور تحفہ اپنے بہنوئی کو پیش کیا۔

حال ہی میں سلمان خان کی بہن آرپیتا کے شوہر اداکار آیوش شرما نے بھارتی میڈیا کو اپنے گھر کا دورہ کروایا۔

آیوش شرما نے بھارتی میڈیا کے ایک میزبان کو بتایا کہ جب ہم اپنا گھر بنا رہے تھے تو میں نے سلمان خان سے کہا کہ مجھے اس دیوار کیلئے کچھ ایسا چاہیے جو بہت خوبصورت ہو جس کو دیکھ کر دلی سکون ملے تو پھر سلمان بھائی نے مجھے خود اپنے ہاتھ سے آیت الکرسی کی کیلی گرافی کا تحفہ دیا جس میں نماز ادا کرنے کے ارکان کی تصاویر بھی بنی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان اپنے گھر میں میرے بیانات سنتے ہیں: مولانا طارق جمیل

ان کا کہنا تھا کہ یہ سلمان خان نے آیت کرسی کی کیلی گرافی کا آرٹ کا نمونہ گھر میں خیر و برکت کیلئے دیا ہے، آرٹ کے اس نمونے میں قرآن کریم کی دیگر آیات بھی شامل ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔