‘کوہلی داماد جیسا ہے میرا’، شاہ رخ خان کا کرکٹر سے متعلق تبصرہ

بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے بھارت کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کو اپنا داماد کہہ دیا۔
شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں اُنہوں نے مداحوں کے دلچسپ سوالوں کے جواب دیے۔
ایک مداح نے شاہ رخ خان سے فرمائش کی کہ سر! ویرات کوہلی کے بارے میں کچھ بولیں کیونکہ ہر روز ہم ان کے درمیان مداحوں کی جنگی پوسٹس دیکھ رہے ہیں۔
جس کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ مجھے ویرات کوہلی سے بہت پیار ہے، وہ میرا اپنا ہے اور میں ان کی کامیابی اور خوشی کے لیے دُعا کرتا ہوں، بھائی! داماد جیسا ہے ہمارا۔
I love @imVkohli he is like my own and I pray always for his well being….bhai damaad jaisa hai humaara!!! https://t.co/SYB4sRPIqo
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) September 27, 2023
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی ورلڈکپ ٹرافی کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
واضح رہے کہ کوہلی کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کے کیرئیر کی پہلی فلم شاہ رخ خان کے ہمراہ 2008 میں ریلیز ہونے والی ‘رب نے بنادی جوڑی’ تھی، اس کے علاوہ دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ کئی فلمیں کیں جس میں جب ہیری میٹ سیجل، جب تک ہے جان، زیرو شامل ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












