بدھ، 24-جون،2026
بدھ 1448/01/09هـ (24-06-2026م)

شاہ رخ خان ایک سال میں ہزار کروڑ کی 2 فلمیں دینے والے پہلے اداکار بن گئے

29 ستمبر, 2023 14:27

ممبئی: شاہ رخ خان ایک سال میں ہزار کروڑ کمانے والی 2 فلمیں دینے والے بالی ووڈ کے واحد اداکار بن گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ کی غیر معمولی کامیابی نے میگا اسٹار شاہ رخ خان کو تاریخ کا واحد اداکار بنا دیا جن کی 2 فلموں نے ایک سال کے دوران ایک ہزار کروڑ کا بزنس کرلیا۔

فلم ’جوان‘ 7 سمتبر کو ریلیز کی گئی تھی جو کہ شاہ رخ خان کی جنوبی انڈیا کے ڈائریکٹر ایٹلی کی ہدایت کاری میں پہلی فلم ہے، فلم کو شائقین کی طرف سے بھرپور پذیرائی ملی ہے اور یہ چوتھی سب سے زیادہ کمانے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی ایکشن فلم ’جوان‘ نے 500 کروڑ کا سنگ میل عبور کرلیا

اس سے قبل شاہ رخ خان اور دپیکا پڈکون کی فلم ’پٹھان‘ نے بھی باکس آفس پر مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے۔

شاہ رخ خان کی ایک اور فلم ’ڈنکی‘رواں سال کے آخر میں ریلیز ہونے کی توقع ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔