بدھ، 24-جون،2026
بدھ 1448/01/09هـ (24-06-2026م)

ڈکیتوں نے پہچاننے کے بعد مجھے میرے موبائل واپس کردیے: اعجاز اسلم

30 ستمبر, 2023 15:47

کراچی: پاکستان کے معروف اداکار اعجاز اسلم نے کراچی میں اپنے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کی واردات کی دلچسپ کہانی بتائی۔

حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران اداکار نے کچھ دلچسپ پہلوؤں اور قصوں پر گفتگو کی۔

اعجاز اسلم نے ڈکیتی کی واردات سے متعلق بتاتے ہوئےکہا کہ میرے ساتھ دو مرتبہ ڈکیتی کی واردات ہوئی، ایک بار رمضان میں سنسان سڑک تھی، میں کھڑا ہوا تھا اور میرے بچے اندر دکان میں کچھ کتابیں لینے گئے ہوئے تھے، میں نے لوگوں کو آتے دیکھا لیکن میں جا نہیں سکا کیونکہ بچے اندر تھے، انہوں نے آتے ہی گاڑی کا شیشہ نیچے کرنے کا کہا، ڈاکو سمجھے میں جنید جمشید ہوں، انہوں نے مجھ سے کہا جنید بھائی۔

انہوں نے بتایا کہ شیشہ نیچے ہوتے ہی ڈاکوؤں نے کہا ارے آپ تو اعجاز بھائی ہیں، اعجاز بھائی آج ہم آپ کا فون لے جائیں گے، میں نے دے دیا، پھر گاڑی کی چابی مانگی جو انہوں نے نیچے رکھ دی اور پھر چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار اعجاز اسلم نے اپنا بیوٹی برانڈ متعارف کروادیا

اداکار نے بتایا کہ دوسری بار میں اور میرا دوست اسٹوڈیو کی بلڈنگ سے باہر آئے اور گاڑی میں بیٹھنے لگے تو دو لڑکے آگئے جو بالکل جوان تھے، گن دکھا کر کہنے لگے نکالو جو ہے، میں نے موبائل نکال کردیا تو اس نے مجھے دیکھا اور چونک گیا، کہنے لگا ارے معاف کردیں اعجاز بھائی، معاف کردیں میں تو آپ کا بہت بڑا فین ہوں۔

اعجاز نے کہا ان ڈکیتوں نے میرا فون واپس کردیا تو میں نے ان سے کہا میرے دوست کا بھی دے دو تو انہوں نے دے دیا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔